25 جولائی 2026 - 01:14
زائرین حسینی(ع) کے راستے پر امریکی حملہ، ایران کا جواب / اپنے گناہوں کا بوجھ مزید بھاری نہ کرو، سپاہ کا برطانیہ کو انتباہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ امریکی جارحوں کو حضرت اباعبد اللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین کے راستے پر بہیمانہ حملے کا جواب دے دیا گیا۔ اس بیان میں بڈھے لگڑ بگڑ 'برطانیہ' کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ امریکی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غیر قانونی امریکی جارحیت کا حصہ بن کر اپنے گناہوں کا بوجھ مزید بھاری نہ کرے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کا بیان درج ذیل ہے:

بِسْمِ اللهِ الْقَاصِمِ الْجَبَّارِينَ

﴿وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةࣱ﴾

اسلامی ایران کی عظیم الشان اور تاریخ ساز ملت!

میدان میں آپ کی شاندار موجودگی اور آپ کے انقلابی مطالبات کا تسلسل، مجاہدین اسلام کی حوصلہ مندی اوراللہ پر ان کے ایمان اور توکل کی مضبوطی کا باعث ہے۔

جارح کو سزا دینے اور طفل کُش امریکی فوج کے جرائم کا جواب دیتے ہوئے، ـ جس نے شلمچہ کے مقام پر حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین کے راستے پر حملہ کر کے اپنا یزیدی چہرہ بے نقاب کر دیا اور امریکی رہنماؤں کی وحشیانہ فطرت اور سنگدلی کو دنیا کے سامنے عیاں کر دیا، ـ آج صبح سپاہ پاسداران کے مجاہدین نے آپریشن نصر 2 کی 26ویں لہر کا آغاز مقدس کوڈ نیم "یَا اَبَا عَبْدِ اللّٰهِ الْحُسَیْن(ع)" کے ساتھ کیا اور اس کاروائی کو اربعین حسینی(ع) کے زائرین کے نام کرتے ہوئے، ترکیکی (اور مشترکہ) حملوں سے کویت کے العدیری اڈے میں امریکی خصوصی الیکٹرانک وار فیئر یونٹ کو تباہ کر دیا اور اس یونٹ کے فوجیوں کے بیرکوں پر حملہ کر کے ان میں سے متعدد کو ہلاک یا زخمی کر دیا۔

• اس اڈے کا فلائٹ کنٹرول ٹاور بھی زد میں آیا اور اس کو بھاری نقصان پہنچا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی تعزیری حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔

• میدان جنگ میں شکست خوردہ امریکہ، پھر بھی دھوکے اور فریب کا سہارا لے کر اپنی افواج کے لئے سانس لینے اور دوبارہ حملے کے لئے تیاری کرنے کا موقع حاصل کرنے کے درپے ہے۔ اور امریکیوں کے حالیہ دنوں کے بیانات میں بار بار مذاکرات کی طرف لوٹنے کی بات دہرائی جا رہی ہے۔

• دشمن کو اپنی عہد شکنی کی قیمت چکانا ہو گی اور اس بار ہم امریکہ کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ دھوکہ دہی پر مبنی جنگ بندیوں کے ذریعے اپنے تیل اور گولہ بارود کے ذخائر کو پورا کرے اور دوبارہ حملے شروع کرے۔

• جارح امریکی فوج نے رسمی طور پر جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد اپنی جارحیت میں بحر ہند میں اپنے جہازوں سے کروز میزائل داغے تھے، اس نے ان جہازوں کے میزائل ذخائر ختم ہونے پر، گذشتہ روز برطانیہ کے فیئرفورڈ (Fairford) ایئر بیس سے B1 طیاروں کا استعمال شروع کر دیا۔

• جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا، جو بھی اڈہ ایران کی سرزمین پر حملے کے لئے استعمال ہوگا، وہ ہماری افواج کا ہمارا جائز ہدف ہوگا۔

• برطانوی بادشاہی حکومت کو ـ جو صدیوں سے ہمارے خطے کے لوگوں کے لئے بدبختیوں اور مصائب و مشکلات کی اصل وجہ رہی ہے اور جس کے ریکارڈ میں اسلامی ممالک کی تقسیم، مسلمانوں کا وسیع پیمانے پر قتل عام، جابر حکومتوں کو مسلط کرنا اور سب سے بری بات فلسطین پر قبضے کی کارروائیوں کا انتظآم اور اسرائیل کی نکبت کی تشکیل کے سیاہ کارنامے درج ہیں اور جس نے حالیہ امریکی اور صہیونی جارحیت میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے ـ خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنے جرائم کا ریکارڈ بھاری اور سیاہ نہ کرے:

﴿وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha